Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

عمران خان نے ڈیل نہ کرنے کا اعلان کردیا

حقیقی آزادی کے حصول کے لیے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 10:44am

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لیے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

یومِ تاسیس کے موقع پر ملاقات کے لیے جیل آنے والے ذمہ داران سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل 1996 کو انصاف، انسانیت اور خودداری جیسے اصولوں کی بنیاد پر اپنی انصاف کی تحریک کی بنیاد ڈالی، جو اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے تمام تر جبرو فسطائیت کے باوجود ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت کا روپ دھار چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یومِ تاسیس پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور آزاد پیدا کیا ہے، نبی اکرمﷺ کے امتی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں، دنیا میں اپنی حقیقت اور حیثیت کو پہچانیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا رومی نے ہمارے لیے ہی یہ پیغام چھوڑا ہے کہ ”جب اللہ نے آپ کو پر دے رکھے ہیں تو کیوں چیونٹیوں کی طرح زمین پر رینگتے ہو“ مومن اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتا اس لیے کہ ایمان انسان کو آزاد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا سے غلامی کے بطور ادارہ خاتمے کا پورا کریڈٹ اسلام کو جاتا ہے کیونکہ اسلام آزادی کی حیثیت و اہمیت کو مقدم رکھتا ہے، میری جانب سے میری قوم کو پیغام دیں کہ آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، آزادی کے حصول کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔

پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں اپنی آزادی ہی کے لیے بے مثال جدوجہد کی آج ہمیں بھی اپنی آزادی کے لیے خوف کی زنجیریں توڑ کرنکلنا پڑے گا، مجھے یقین ہے کہ ایک مرتبہ میری قوم صحیح معنوں میں آزاد ہوگئی تو پاکستان کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے جو دستوراور قانون کی دھجیاں اُڑا کر ملک میں بدترین آمریت قائم کئے ہوئے ہے، جنگل کے اس بادشاہ کی ضد، انا، قانون کو خاطرمیں نہ لانے اور ملک کو دستور کی بجائے اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی ضد ملکی معیشت، نظامِ حکومت حتی کہ جمہوریت اور عدلیہ کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پہلے مقدمات ختم کیے جائیں، پی ٹی آئی

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کی تباہی کے جاری سلسلے کو روکنے کے لیے قوم کا ہرفرد اپنا کردار ادا کرے، اللہ نے اسے جو طاقت اور وسائل دے رکھے ہیں انہیں اپنی آزادی کے حصول کے لیے وقف کرے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لیے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، میری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں قید کیا گیا۔

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اگر 9 سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کے لیے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

rawalpindi

pti

imran khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Adiayala Jail

Annual ceremony day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div