Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 25 اپريل 2024 05:40pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہہ دیا ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک کوئی ڈیل یا مفاہمت نہیں ہوگی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟

شیر افضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جارہا تھا، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لئے درج کئے گئے کیونکہ یہ میرے اپنے ہیں۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ کو اداروں کے خلاف بیانات سے روک دیا

انہوں کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں کیسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری اور 21 اپریل کو ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، وقت آ گیا عوام اپنے حقوق کے لئے پرواز کرے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد، پیشی کا نوٹس جاری

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

rawalpindi

imran khan

Adiyala Jail

Sher Afzal Marwat

Adyala Jail

Adiayala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div