Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کوکا کولا نے اپنی مشہور ڈرنک میں تبدیلی کرکے لوگوں کو غصہ دلا دیا

لوگوں نے نئے ذائقے پر کافی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے

دنیا کے مشہورترین مشروبات کے برانڈز میں اسے ایک ”کوکا کولا“ کو اپنے ایک نئے مشروب کے ذائقے میں تبدیلی پر تنقید کا سامنا ہے۔

ویسے تو کوکا کولا ”سپرائٹ“ سے لے کر ”اسٹنگ“ تک کئی مشہور مشروبات بناتی ہے جو لوگوں کو کافی پسند ہیں، لیکن شائقین اس کے ایک مشروب ”فانٹا“ کے ذائقے میں تبدیلی پر ناراض نظر آرہے ہیں۔

کوکا کولا نے حال ہی میں فانٹا کا ایک نیا ورژن ”فانٹا اورنج زیرو شوگر“ لانچ کیا ہے۔ جس کی نئی ترکیب نے سابقہ سادہ فارمولے کی جگہ لے لی ہے۔

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے کیا کیا جائے

لوگوں نے فانٹا کے اس نئے ذائقے پر کافی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بہن دلہن بنی دوسری اس کی ساس بن گئی

ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر لکھا کہ ’معلوم نہیں کوکا کولا کیا کرنا چاہتی ہے، لیکن نئی فانٹا زیرو خوفناک ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ اس ’نئے نام نہاد بہتر ورژن کا ذائقہ کیمیکل جیسا ہے‘۔

بہت سے لوگوں نے کوکا کولا کو اصل فارمولہ واپس لانے پر زور دیا۔

برطانیہ میں ہونے والی مہنگی ترین دیسی شادی

فی الحال یہ نیا فلیور برطانیہ میں دستیاب ہے، اور ایسی کوئی خبر نہیں کہ اسے دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔

coca cola

Fanta Zero Sugar