Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ایک بہن دلہن بنی دوسری اس کی ساس بن گئی

سعودی نوجوان کا والد کو لڑکی والوں کے گھر ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا
شائع 04 مئ 2024 12:32pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا، فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا، فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کو بڑھا دیتی ہیں۔

خلیجی ملک سعودی عرب میں بھی ایک ایسی ہی دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان کے لیے رشتہ لے کر جانے والے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نوجوان والد کو اپنی پسند کی لڑکی کے گھر کے گیا تھا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کی بات کی جانی تھی۔

تاہم حیرت انگیز طور پر نوجوان کی یہ دوسری شادی تھی اور پہلی اہلیہ سمیت والدہ دوسری شادی کے حق میں نہیں تھے۔

لیکن والد کے ساتھ نوجوان لڑکی کے گھر پہنچ گیا، دراصل والد بیٹے کی منگنی توڑنے کے لیے لڑکی والوں کے گھر پہنچے تھے، تاہم گھر پہنچنے پر ان کا ارادہ ہی بدل گیا۔

صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی، جب 70 سالہ والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی اور لڑکی کے والد سے دریافت کیا کہ چائے پیش کرنے والی یہ خاتون کون ہیں؟

جس پر لڑکی کے والد نے بتایا کہ یہ ان کی بڑی بیٹی ہیں، جو کہ طلاق یافتہ ہیں۔ ساتھ ہی لڑکے کے والد نے لڑکے کے بجائے اپنے لیے طلاق یافتہ بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔

اس صورت حال پر بیٹے سمیت لڑکی کے گھر والے بھی ہکے بکے رہ گئے۔

جبکہ اب رشتہ طے ہونے کی صورت میں ایک بہن ساس ہوگی تو دوسری بہن بہو ہوگی۔

Saudia Arabia

social media

Groom

Bride

Mother in law

daugther in law