Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

صدارتی الیکشن:اعتزازاحسن،عارف علوی اورفضل الرحمان کے کاغذات جمع

شائع 27 اگست 2018 10:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ،صدارتی الیکشن میں اپوزیشن عارف علوی کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کاغذات جمع کرادیئے۔

صدارتی امیدوار پر اپوزیشن کا جھگڑاتحریک انصاف کا بھاری پلڑاہوگیا،صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی کی ضد نے اپوزیشن کو تقسیم کردیا۔

ذرائع کے مطابق دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی میں نہ مانوں کے بعدمولانا فضل الرحمان کو مشترکہ امیدوار نامزد کردیا۔

پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے کاغذات جمع کرادیئے،خورشید شاہ نے تائید جبکہ شیری رحمان تصدیق کنندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے بھی کاغذات جمع کرادیئے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔

تاہم اپوزیشن کی تقسیم نے عارف علی کی صدارتی امیدوار بننے کی امیدیں روشن کردی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div