Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

اپ ڈیٹ 30 اگست 2018 09:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، لاہور میں پہلے دور کے دوران بھارتی واٹر کمیشن کے  وفد نے  دریائے چناب پر بنائے گئے ڈیمز کے حوالے سے پاکستانی تحفظات کا جواب دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معائدے اور دریائے چناب پر بنائے گئے بھارتی ڈیمز پر پاکستانی تحفظات کے حوالے سے دو روزہ مذاکرات کا پہلا دور نیسپاک ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوا۔

پاکستان وفد کی سربراہی مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت پردیپ کمار سکسینا کر رہے ہیں۔

پاکستان بھارتی وفد سے لوئر کلنائی اور پاکل دل منصوبوں پر بات کی گئی ہے، پاکستان ان دو ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے بھارتی حکام کو مارچ 2018میں اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ دریائے چناب پر بھارت کی طرف سے ڈیمز کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو ہوگا جبکہ بھارتی واٹر کمیشن کے مؤقف سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات کا اگلا دور دہلی میں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div