Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2018 10:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

بدھ کے روزامریکی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کرگیا، ان کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہیں۔

دورہ پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک-امریکا مذاکرات ہوں گے۔

مائیک پومپیو کی وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سےبھی ملاقات کا امکان ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو دورہ مکمل کرکے آج ہی بھارتی شہر نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div