Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا تجوری ہائٹس کی ملکیت سے انکار

تجوری ہائٹس سے میرا یا میرے خاندان کے کسی فرد کا کوئی تعلق نہیں، گورنر سندھ
شائع 25 اپريل 2024 11:45pm

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تجوری ہائٹس کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تجوری ہائٹس سے میرا یا میرے خاندان کے کسی فرد کا کوئی تعلق نہیں۔

تجوری ہائٹس کی ملکیت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کے دوران کامران ٹیسوری کے نام کی گونج سنائی دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تجوری ہائٹس کی ملکیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تجوری ہائٹس سے نہ ہی میرا اور نہ ہی میرے خاندان کے کسی فرد کا کوئی تعلق ہے، میرا نام لینے والےکو بھی سب جانتے ہیں۔

نسلہ ٹاور زمین بیچ کر متاثرین کو ادائیگی، نالہ متاثرین کو ایک ماہ میں الاٹمنٹ دی جائے، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے دیا جائے ورنہ خط لکھ کر چیف جسٹس کو حقائق سے آگاہ کردوں گا۔

گورنر شپ جانے کے بارے میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیشہ کوئی نہیں رہتا جب تک گورنر ہوں کام کرتا رہوں گے۔

سپریم کورٹ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس سمیت تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

دوسری جانب ترجمان گورنر ہاؤس نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجوری ہاٹس کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری یا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان گورنر سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں چلنے والی خبریں بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کا گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو ایک ماہ میں الاٹمنٹ دینے کا حکم

karachi

Governor Sindh

tejori heights

Kamran Khan Tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div