Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

شائع 14 دسمبر 2015 10:52am

polio_image

لاہور :پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،مگر لاہور میں ویکسینٹرز نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم باقاعدہ طورپر شروع کردی گئی،ایک کروڑ پچپن لاکھ بچوں کو مرض سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جارہے ہیں لیکن صوبائی دارالحکومت لاہور کے پندرہ لاکھ بچے قطروں سے محروم رہیں گےَ ۔

شہر بھر کے ویکسینٹرز لیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت دیگر پولیو عملے نے مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ورکرز کا کہنا ہے کہ جب تک سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا وہ کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے اور شہر بھر میں پولیو ڈینگی سمیت ہر مہم کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div