وزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری کی ملاقات

ویب ڈیسک |


وزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی اور دورہ سندھ سے متعلق گائیڈ لائن حاصل کی۔

پیرکو وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم افس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، خسرو بختیار اور غلام سرور بھی شریک ہوئے۔

دورہ سندھ کے آغاز سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم سے گائیڈ لائن حاصل کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ  ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سندھ کے گیس بحران پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے سندھ کے گیس کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دورہ سندھ میں پیر پگاڑا ،لیاقت جتوئی ، ایم کیو ایم بہادر آباد ، ذوالفقار مرزا سے ملاقاتوں کا وقت طے پاگیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے سندھ کے معاملات کاجائزہ لیں گے۔