Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2019 10:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں رمضان ریلیف پیکج اورآبپاشی کی زیرتعمیر منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی ۔

منگل کو وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان پوسٹ کومالی بحران سے نکالنے کیلئے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقررکرنے اوراسٹیل مل کے وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء کواکتوبر تا دسمبر   2018کی تنخواہ، گریجوئٹی اورپروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کیلئے گرانٹ کا اجراء ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے بجٹ کی منظوری ،ٹیکسٹائل ڈویژن کوایک کروڑ70لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اورپاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے واجبات کی ادائیگی پربھی غورکیا جائے گا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوارکی طرف سے 2ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج اوربڑے ڈیموں اورآبپاشی کے زیرتعمیرمنصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div