Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گورنر سندھ نے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا

چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، کامران ٹیسوری
شائع 26 اپريل 2024 06:22pm

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے گورنر انیشیٹیو روزگار اسکیم کے نام سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کے لیے مجوزہ منصوبے گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، منصوبوں کی منظوری کے بعد کاروبار کے لیے وسائل فراہم کریں گے، اس منصوبے کا نام گورنر انیشیٹیو روزگار اسکیم رکھا ہے۔

گورنرشپ جاتی ہے تو جائے، اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد و بغاوت کرتا ہوں، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، اس دوران خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا، مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، روزگاراسکیم میں ایک کروڑ روپے اپنی فیملی کی طرف سے ڈالتا ہوں۔

انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 18 ماہ میں 18 گھنٹے کام کیا ہےِ، سازشیں کرنے والوں کا اصل مقصد ان کاموں سے ہٹانا ہے، جو لوگ اپنا گھر نہیں لے سکتے ان کے لیے بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کیا گورنر سندھ کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ کامران ٹیسوری کا صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کام کروں گا تو کچھ لوگوں کو تکلیف تو ہوگی، جب کوئی شخص میری ذات پر بات کرے گا تو اسے جواب ضرور دوں گا۔

karachi

Governor Sindh

kamran tessori

Kamran Khan Tessori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div