Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ

لوگوں کی خواہش ہے کہ مجھ پرکوئی بات آجائے، محسن نقوی
شائع 06 مئ 2024 03:58pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدتی ہے، لوگوں کی خواہش ہے کہ مجھ پرکوئی بات آجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر10 سال بعد بھی رشوت کا کوئی الزام ثابت ہوتو جواب دینے کے لیے تیار ہوں، گندم کے حوالے سے میری ذاتی رائے میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کسی صوبائی حکومت کو کوڈ نہیں کیا، میں جن نہیں ہوں ایک پھونک سے تمام معاملے ٹھیک ہو جائیں۔