Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سنگین غداری کیس :سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو 3آپشنز دے دیئے

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2019 11:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو 3آپشن دے دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ پرویزمشرف غداری کیس کی سماعت  کر رہا  ہے۔

سماعت کے ابتداء میں عدالت نے سابق آرمی چیف پرویزمشرف کو3آپشنزدیئے ۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پرپرویزمشرف پیش ہوں یا ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں اورتیسرا آپریشن ہے پرویزمشرف کے وکیل انکی جگہ جواب دے دیں ۔

 سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے التواء کی درخوست مسترد کردی ۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے پرویزمشرف کی جگہ ان کے وکیل سلمان صفدر جواب دے دیں ،پرویزمشرف تومکے شکے دکھاتے تھےایسا نہ ہوعدالت کوبھی مکے دکھا دیں ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید ریمارکس ایک ملزم جان بوجھ کرپیش نہیں ہوتا توکیا عدالت بالکل بے بس ہے اگرقانون خاموش ہے توآئین سپریم کورٹ کواختیاردیتا ہے  جس پروکیل صفائی نے کہاکہ پرویزمشرف حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومتوں کی اپنی ترجیحات ہوتی ہے، کورٹ کی ترجیح صرف قانون ہے یہ انصاف نہیں ہے کہ ملزم کا جب دل چاہے آئے جب دل چاہے نہ آئے ۔

https://www.dailymotion.com/video/x74rhwf

 چیف جسٹس نے دوران سماعت چیف جسٹس نے برطانوی فوجی و سیاسی رہنماء اولیورکرامویل کے مقدمے کا تزکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اولیورکرامویل پرغداری کا مقدمہ چلایا گیا جس دوران وہ فوت ہوگیا فیصلہ کیا گیا کرامویل کے ڈھانچے کوعدالت میں پیش کیا جائے ،جرم قبول کرنے یا نہ کرنے کا سوال پیدا ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ خاموشی کوناٹ گلٹی تصورکیا جائے ،عدالت نے ڈھانجے کوپھانسی پرلٹکا دیا ، اب میں اورکچھ نہیں کہہ رہا۔

چیف جسٹس نے کیس سے متعلق ریماکس دیئے کہ جس طرح ملزم کے ساتھ ڈیل کیا گیا یہ ہماری تاریخ کا الگ ہی باب ہے عدالت جاتے جاتے گاڑیاں مڑجاتی ہیں اسپتال سے سرٹیفکیٹس آجاتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی بڑے زبردست بیان دیئے ۔

سپریم کورٹ میں پرویزمشرف کیخلاف کیس کی سماعت میں وقفہ کے بعد عدالت نے کہا توقع ہےٹرائل کورٹ مشرف کےبیان ریکارڈ کرانے پرحل نکالےگی ، رجسٹرار خصوصی عدالت کے مطابق ٹرائل پر 28 اپریل کی تاریخ مقرر ہے، مشرف کا بیان ریکارڈکرنے کےحوالے سے معاونت طلب کی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی پھر ہم مسئلہ حل کریں گے بعد ازاں کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div