Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان کےہاتھ باندھ کربھارت کوکھلا نہیں چھوڑا جاسکتا،پاک فوج

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2019 11:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کےہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلانہیں چھوڑا جاسکتا،دونوں کو یکساں دیکھا جاناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نےر وسی خبر ایجنسی  کو انٹرویو دیتے ہوئے ایف 16کےذریعےبھارتی طیارےمارگرانےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارے مارگرانےکی کارروائی میں جےایف17تھنڈراستعمال ہوئے۔

ترجمان پاک فوج  نے انٹرویو میں مزید کہا کہ 27فروری کوپاکستان نےعام آبادی کونشانہ بنائےبغیرجوابی کارروائی کافیصلہ کیا،اپنی فضائی حدودمیں رہتےہوئےمقبوضہ کشمیرمیں 4اہداف کونشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کامؤقف ہےکہ ایٹمی  صلاحیت دوملکوں میں روایتی جنگ کے امکان کوروکنےکاکام کرتی ہے،کہاجاسکتاہےکہ یہ ہتھیارحقیقی جنگ روکنےاورسیاسی راستہ اختیارکرنے کیلئےہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان  نےنشانہ بنانےکیلئےایسی جگہ کاانتخاب کیاجہاں انفرا اسٹرکچر اورآبادی نہیں تھی،مقصد بھارت کو بتانا تھا کہ پاکستان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تیسرےفریق کی ثالثی کا خیرمقدم کریں گے ، روس کے ساتھ ایوی ایشن،فضائی دفاعی نظام اورٹینک شکن نظام پر مذاکرا ت جاری ہیں،خطےمیں روس  اہم ملک ہے، افغان مفاہمتی عمل میں روس کاکردارسراہتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیت رکھنےوالا کوئی عقل مندملک اسےاستعمال کرنےکی بات نہیں کرسکتا،جوہری ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤکیلئےاقدامات کریں گے،شرط ہےکہ بھارت بھی ایسا کرے ،پاکستان کےہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلانہیں چھوڑا جاسکتا،دونوں کو یکساں دیکھا جاناچاہیے۔

میجر جنرل  آصف غفورنے کہا کہ ایف 16کے معاملےپر پاکستان اورامریکا دیکھیں گےکہ مفاہمت  کی یادداشت پر عملدرآمدہوایا نہیں ،بھارت نے کوئی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں کیا،ہمارے سارے طیارے فضامیں تھے،وڈیو موجودہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div