Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بینکوں سے 25 ہزار روپے نکوالنے پر ٹیکس کی تردید

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2019 05:01am

Untitled-1-Recovered

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی، جن میں کہا گیا تھا کہ بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکلونے پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 50 ہزار روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن پر 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے نان فائلرز پر پچیس ہزار روپے سے زائد بینک ٹرانزکشن یا کیش لینے پرٹیکس عائد کر دیا ہے۔

نان فائلرز کو25 ہزار روپے سے زائد چیک یا کیش لینے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو 150 روپے بنتا ہے ، جبکہ اس سے قبل 50 ہزار روپے سے زائد رقم پرٹیکس تھا۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم اب حکومت نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div