Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

برطانوی پارلیمنٹ نےتیسری بار  بریگزٹ ڈیل مسترد کردی

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2019 07:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن :برطانوی پارلیمنٹ نےتیسری بار  بریگزٹ ڈیل مسترد کردی، قرارداد کی مخالفت میں 344 جبکہ حق میں 286 ووٹ ڈالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم ٹریزامے کی بریگزٹ ڈیل کو تیسری مرتبہ کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا،معاہدے کو 286کے مقابلے 344ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹریزامے کی جانب سے بریگزٹ منظور کرانے کی چوتھی کوشش کرنے کا امکان ہے، آخری کوشش بھی ناکام ہونے پر انتخابات کی کال دیں گی۔

برطانوی وزیراعظم کو دس اور گیارہ اپریل کو برسلز میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔

ادھر تیسری مرتبہ معاہدہ مسترد ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے ویسٹ منٹسر کے باہر بریگزٹ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div