Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'یاسر شاہ کی باﺅلنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے'

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2019 07:45am

Untitled-1

کراچی: سابق بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی باﺅلنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے اور ابھی تک اسے یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آپ کو کرنا کیا ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ اور ٹیم انتظامیہ کو تھوڑی دیر کیلئے علیحدہ کرکے بات کریں تو کرکٹ ٹیم انتظامیہ کو پتہ ہونا چائے تھا کہ ان کی ضروریات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا یاسر شاہ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹی 20 کھیلتے آ رہے ہیں اور ان کی باﺅلنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے جبکہ انہیں ابھی تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آپ نے کرنا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک تو سوچ ہی واضح نہیں ہو پا رہی کہ یہ کرنا کیا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر فخر زمان واپس آئیں گے تو آپ کو یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کے ساتھ امام الحق اور شان مسعود میں سے اوپننگ کون کرے گا۔

 جبکہ تیسرے نمبر پر انتہائی تگڑا کھلاڑی چاہئے جو جلد وکٹ گر جانے کی صورت میں اچھی کرکٹنگ شاٹس کھیل کر ٹیم کو مومینٹم دے سکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div