Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

محمد عامر کی بڑی مشکل حل، آئرلینڈ کا ویزا مل گیا

محمد عامر کی جلد آئرلینڈ روانگی ممکن بنائی جارہی ہے، ذرائع
شائع 09 مئ 2024 08:07pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوشوں سے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ محمد عامر کی جلد آئرلینڈ روانگی ممکن بنائی جارہی ہے، عامر کل سے شروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پاک آئرلینڈ سیریز میں شرکت کر سکیں گے۔

محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔

واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے، ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

آئرلینڈ حکومت کی جانب سے محمد عامر کے ویزہ پروسیس میں تاخیر کے باعث ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی، پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئی جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا۔

ہمارے باؤلنگ کامبینیشن کو نظر نہ لگے، محمد عامر

ویزا جاری ہونے کے بعد محمد عامر سیریز میں شرکت کر پائیں گے تاہم کل ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں ان کا شامل ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔

PCB

lahore

Mohammad Amir

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistan Squad For Ireland

Pakistan Cricket Team Ireland tour

visa issue

ireland visa