Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے

محمد عامر ڈبلن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے
شائع 10 مئ 2024 10:42am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ ڈبلن میں قومی ٹیم کو آج جوائن کرلیں گے مگر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے محمد عامر ڈبلن روانہ ہوئے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ محمد عامر کا ویزا تاخیر سے جاری ہوا اس لئے وہ ٹیم کے ساتھ پہلے آئر لینڈ نہ جاسکے اور اب روانہ ہوئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان کے خلاف 22۔25۔28 اور 30 مئی کو چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Mohammad Amir

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan vs ireland