Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حج کی ادائیگی:حجاز مقدس روانہ ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار  ہوگئی

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019 10:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار ہو گئی ۔

 وزارت مذہبی امور کا حج آپریشن جاری ہے ، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک 36 ہزارپاکستانی سعودی عرب پہنچ  چکے ہیں ، ایک ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ چکے ہیں جبکہ آج مزید 3 ہزار 693  عازمین 101 بسوں کے ذریعے مکہ روانہ  ہوں گے۔

 ترجمان کے مطابق 28 ہزار سرکاری، 8 ہزار سے زائد عازمین نجی سکیم کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے ، 19 پروازوں سے مزید 3 ہزار 853 عازمینِ حج آج رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے ۔

ترجمان نے بتایا کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 1205 بیگ تلاش کر کے عازمین کے حوالے کئے گئے ، خدام الحجان کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ، اب تک راستہ بھولنے والے 49 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایا  گیا ۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 48 پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ، پاکستان حج میڈیکل مشن کےتحت 2333 مریضوں کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 69  جبکہ شکایات کیلئے 23 کالز موصول ہوئیں جنیں فوری مدد فراہم کی گئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div