Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکا کا کرتارپو رراہداری کھلنے کے منصوبے کا خیرمقدم

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019 07:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا کی جانب سے کرتار پور راہداری کھلنے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا گیا ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کرتارپورراہداری کھلنےکاخیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ پاک بھارت رابطے بڑھانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران افغان خاتون صحافی نے پاکستان مخالف سوال کرنے کی کوشش کی،مطلب کا جواب نہ ملنے پرافغان خاتون ہال سے باہر چلی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خصوصی سفیر بات کر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر وائٹ ہاؤس بات کر سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div