Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2019 07:02am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح روز بروز بڑھ رہی ہے،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا اخراج 8ہزار 15کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 69ہزار 858جبکہ خانکی کے مقام پر 87ہزار 200کیوسک پانی کا اخراج ہورہا ہے۔

دریائے راوی میں جسر اور ستلج میں جی ایس والا کے مقام پر سیلابی صورتحال نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div