Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ،گرمی اورحبس کا زورٹوٹ گیا۔

جڑواں شہروں میں رات گئے ہی موسم ابرآلود ہونے کے باعث اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے بادل آئے ،گرج چمک کیساتھ تیز تیز برسنا شروع ہوگئے ۔

بادل برسنے سے موسم توخوشگوارہوا ،ساتھ ساتھ گرمی اورحبس کا بھی زورٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،اس دوران ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div