Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 10:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

 لاہور :احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21اگست تک توسیع کردی۔

لاہورکی  احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔

 نیب نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کا کتنے روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے؟ جس پر نیب نے بتایا کہ 59روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جانی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے بتائیں میں نے کیا کرپشن کی ہے، مجھے، عدالت اور قوم کو بتایا جائے، میں قیامت تک ان سے یہ سوال پوچھتا رہوں گا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div