Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مدت ملازمت میں توسیع لینے والے چار آرمی چیف ۔ ۔ ۔

شائع 19 اگست 2019 05:41pm

musafiafimage

پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف کے منصب کی مدت تین سال ہے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد سے اب تک دس چیف آف آرمی سٹاف بنے ہیں  جن میں سے جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے چار سربراہان کو مدت ملازمت میں توسیع ملی۔

 سب سے زیادہ طویل مدت تک جنرل ضیاء الحق پاک فوج کے سربراہ رہے،۔

وہ یکم مارچ 1976 سے 17 اگست1988 تک آرمی چیف رہے۔جنرل پرویز مشرف 6 اکتوبر1998 سے لے کر 28 نومبر 2007 تک آرمی چیف رہے، انہوں نے بھی اپنے منصب کی مدت میں خود ہی نوٹیفیکیشن جاری کیے۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بطور آرمی چیف تین سال کی توسیع کی منظوری صدر آصف علی زرداری نے دی، اور وہ چھ سال تک 29نومبر 2007 سے 29 نومبر 2013  تک آرمی چیف رہے، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر2016 کو تین سال کے لئے آرمی چیف مقرر کئے گئے۔

ان کو اس عہدے پر 29 نومبر 2019  کے لئے مقرر کیا گیا جس میں اب تین سال کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب وہ 29نومبر 2022 تک پاک فوج کے سپہ سالار کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div