Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چوہدری شوگرملزکیس :مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں14روزکی توسیع

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 10:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور : احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی اورملزمان کو 4ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی  احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی،نیب نے اس کیس میں گرفتار ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کوعدالت کے روبرو پیش کیا۔

جیسے ہی ملزمان کمرہ عدالت میں داخل ہوئے وہاں شدید دھکم پیل ہوا،جس پر فاضل جج نے بار بار لیگی رہنماؤں اور وکلا ءکو خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن شور شرابہ کم نہ ہونے پر جج نعیم ارشد کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

فاضل جج دوبارہ کمرہ عدالت میں آئے تو نیب کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 4ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div