Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں قانون کی دھجیاں اڑادیں

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 11:14am

کراچی پولیس نےناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قانون کی دھجیاں اڑادیں گئیں۔مقابلے میں زخمی ڈاکو زمین پر تڑپ رہے تھے۔ موبائل سامنے کھڑی تھی لیکن اہلکاروں نے اسپتال لے جانے کے بجائے مزید گولیاں ملزمان کے سینوں میں اتار کر قانون وانصاف کا خون کردیا۔

صبح سویرےعیدگاہ کےقریب واردات کرتےملزمان نےپولیس کےپہنچنےپرفائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ڈاکوزخمی ہوئے جبکہ اہلکارفائرنگ کی زد میں آیا۔

زخمی ملزمان زمین پرپڑے تھے ایمبولیس بھی موجود تھی لیکن اہلکارخلاف قانون اسپتال لے جانے کے بجائے

مبینہ ڈاکوؤں پرمزید گولیاں برساتے رہے ۔

موت کا یقین ہونے کے بعداہلکار زخمی ساتھی ذیشان کو لیکر اسپتال روانہ ہوگئےاور لاشیں روڈ پر پڑی چھوڑگئے۔

ایک شہری یہ سارا منظرریکارڈ کرتارہااورویڈیو سوشل میڈیاپر ڈال دی جووائرل ہوگئی۔

ویڈیو سے ثابت ہوا کہ پولیس کےلئے قانون، عدالت اور انسانیت کچھ نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div