Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

'حکومت تجارتی اورمالیاتی خسارےمیں کمی لانے میں کامیاب ہوگئی'

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2019 12:47pm
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ- فائل فوٹو

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں حکومت تجارتی اورمالیاتی خسارےمیں کمی لانے میں کامیاب ہوگئی۔تجارتی خسارے میں32 اور مالیاتی خسارے میں36فیصدکمی لائی گئی۔ مالیاتی خسارہ کم کرکے 476ارب تک لایاگیا۔

اسلام آبادمیں چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کےساتھ مشترکاپریس کانفرنس میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےکہا ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔امپورٹ میں کمی ہوگئی۔زرمبادلہ اورایکسچینج ریٹ میں استحکام رہا۔ آٹھ لاکھ اضافی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا۔

انہوں نے کہاسہ ماہی میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا۔نان ٹیکس ریونیو میں 406 ارب روپے حاصل کیے۔پچھلے سال کے مقابلے میں 140فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا غیرملکی سرمایا کاری میں اضافی340 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔رواں سال تین لاکھ 73ہزار افراد باہر کام کےلئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div