Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

’رہبر کمیٹی کی ڈوریاں جیل میں بیٹھے سزا یافتہ قیدی ہلا رہے ہیں‘

شائع 21 اکتوبر 2019 02:20pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے ،ان کی ڈوریاں جیل میں بیٹھے سزا یافتہ قیدی ہلا رہے ہیں۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی قومی ضرورت قرار دے دیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے رہبر کمیٹی کو بھی ہدف تنقیدبنایا اور کہا کہ مخالفین گھر کو گھر کے چراغ سے جلانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان کے آئینی و جمہوری احتجاج کو حکومت نہیں روکے گی لیکن لشکر کشی کے لیے اسلام آباد آیا جارہا ہے تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کامزید کہناتھاکہ پیپلزپارٹی مولانا کے تانگے کے پائیدان کے ساتھ لٹک رہی ہے ،مولانا خود کنفیوژ ہیں، معلوم نہیں دھرنا دینا ہے یا مارچ، مسلح جتھوں کے ہاتھوں عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان مذاکراتی کمیٹی کو للکاریں  گے تو نوری نت کی طرح بڑھکیں ماریں گے اوروزیر اعظم کےاستعفے کی بات کریں گے تو انہیں جواب ملے گا۔

وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ملک کا دفاع کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں چلا رہاہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div