Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

شائع 10 نومبر 2019 06:10pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا جبکہ  لاہور میں دن کے آغازپر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور  برقی قمقموں سے سجائی گئیں اور عاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی گئیں جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی گئی۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 کراچی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس بعد نماز ظہر نشترپارک سے برآمد ہوا جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا ۔

کوئٹہ میں 12ربیع الاول کے موقع پر ایک درجن جلوس برآمد ہوئے جب کہ مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالاگیا تاہم جلوس کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں تقریباً تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div