Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ کے خلاف تفتیش میں اہم پیشرفت

شائع 15 نومبر 2019 07:42am

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے خلاف تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔راولپنڈی پولیس نے ملزم کے ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔ اغواء ہونے والا 12 سالہ بچہ عدیل خان بھی بازیاب کرلیا گیا ۔

 پولیس حکام کے مطابق انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ ملزم سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا 12سالہ بچہ عدیل بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ملزم کو روات پولیس نے برآمد کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بچے کو آئس پلا کر ملزم سہیل ایاز نے زیادتی کی۔  جبکہ ملزم کے گروپ کا دوسرا ساتھی خرم کالا بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم خرم کالا نے بھی مغوی بچے عدیل سے بد فعلی کی اور وہ دو ماہ سے اغواء تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ روات میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل ایاز کے خلاف اب تک تین مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div