Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیپلز پارٹی کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان 

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2020 09:22am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اور مسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کر رہے ہیں، ن لیگ نے کل بل کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا تھا، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اپوزیشن سے مشاورت کرناچاہیئے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا جائے گا، پارلیمانی قواعدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کوتوسیع دی، ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا ، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل کرنا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div