Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وفاقی وزراء کی سر عام پھانسی سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت

اپ ڈیٹ 07 فروری 2020 11:00am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شریں مزاری نے اپنی ہی جماعت کی جانب سے پیش کردہ سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے ریپ کیس کی سزا سے متعلق بل کی مخالفت کردی۔

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے سے  متعلق قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسند کرنے والے معاشروں میں بنتے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ معاشرے کو متوازن رہنا چاہئے،بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے جبکہ یہ انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی وفاقی وزیرشیریں مزاری نے بھی وزیرمملکت علی محمد خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کردی ۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سرعام پھانسی کے حوالے سے قرارداد پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں بلکہ یہ ایک فرد واحد کی تجویز ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div