Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے رکھا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

2015 میں سندھ حکومت کو ایک روپے میں اسٹیل مل خریدنے کا کہا، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 11:20pm

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ میں 16 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہ خود سے سوال کریں کیا صوبے میں امن قائم ہوا ہے، یہ نظام ناکام ہوگیا، ہمیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، شخصیات پر بھروسہ کرنا ناکامی کی دلیل ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ لوکل ہوتی ہے، کیسز صرف سیاستدانوں کو پکڑنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، ملک کے بہترین افراد کو ملزم بنادیا گیا، ان تماشوں کا کوئی پوچھنے والا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اقبال کہتے ہیں سب دباؤ میں کیا، جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کہتا ہوں باقی لوگوں گھر بھیجیں مجھ پر کیس چلائیں، سندھ حکومت اگر اسٹیل مل خریدنا چاہتی ہے تو ضرور خریدے، 2015 میں سندھ حکومت کو ایک روپے میں اسٹیل مل خریدنے کا کہا تھا، اس وقت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سندھ حکومت کو خط لکھا، مفتاح صاحب نے کہا کہ میں پی آئی اے بھی ایک روپے میں دے دوں گا۔

PMLN

AAJ NEWS

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

rubaroo

Shaukat Paracha