Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، آئی ایم ایف ہدف حاصل

شائع 25 فروری 2020 03:49pm

 

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تین ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے لئے رکھا گیا زرمبادلہ کا ہدف حاصل کر لیا۔

کریڈٹ سوئس کا کہنا ہے دوسری ششماہی کے دوران مرکزی بینک پالیسی ریٹ میں ایک سے دو فیصد کمی کرسکتا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت  زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پورا کر لیا ، کریڈٹ سوئس نے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کا ہدف گیارہ ارب بیس کروڑ ڈالر تھا جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر بارہ ارب بیس کروڑ ڈالر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارے میں کمی سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔

کریڈٹ سوئس نے روپے کی قدر میں تین سے چار فیصد اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div