Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارت میں ظلم کی انتہا، مساجد غیر محفوظ ، بلوائیوں نے 20افراد کی جان لے

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 10:18am
فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ظلم کا درجہ حرارت انتہا کو چھونے لگا،مساجد غیرمحفوظ ہوگئیں ،بھارتیاجنتا پارٹی کے دہشت گردوں نے اشوک نگر کی مسجد پر حملہ کردیا،بلوائیوں نے 20افراد کی جان لے لی جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی جل رہا ہے،انتہا پسند درندوں پر مسلمانوں کی نسل کشی کا خون سوار ہے،مودی کے قصاب نے دہلی کے مرکزی علاقوں پر دھاوا بولا ہوا ہے،دہلی کی گلی گلی گھر گھر مسلمان خوف کا شکار ہیں،رورہے ہیں۔

مسلم آبادیوں پر انتہاپسندوں کے حملے جاری ہیں،مساجد کی بے حرمتی کی جارہی ہیں، بابری مسجد کی  طرح دہلی کی ایک مسجد کے مینار پر ناپاک عزائم اور بھارتی جھنڈا لئے انتہا پسند چڑھ گئے،مساجد، گھر، مسلمانوں کے املاک راکھ کردیئے۔

جامعہ ملیہ اور جواہرلعل نہرویونیورسٹی کے طلبہ دہلی فسادات کے خلاف اروندکیجریوال کے گھر کے باہر جمع ہوئے توپولیس نے واٹرکینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو ہٹایا۔

بھارتی پولیس زمین پر پڑے نہتےلوگوں کو ڈنڈے ماررہی ہے،دہلی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے حالات قابو پانے کے لیے فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔

دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی پر جینوسائیڈ دہلی، برننگ دہلی، دہلی میں فسادات ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام،بین الاقوامی میڈیا بھی چپ نہ رہ سکا

دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تنقید کرنے لگا،واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز،الجزیرہ، دی گارڈین، ٹیلی گراف سمیت دیگر اخبارات نے لکھا کہ دہلی جل رہا ہے، مساجد جلائی جارہی ہیں،یہاں تشدد کو ہوا دی جارہی ہے۔

دی گارڈین نے لکھا کہ دہلی فسادات کی وجہ مودی کا مسلمان مخالف قانون ہے،خونی تشدد نے  شمال مشرقی دہلی کی سڑکوں کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔

دی نیویارک ٹائمز نے شہہ سرخی لگائی کہ دہلی میدان جنگ بن گیا،انتہا پسندوں کا ہجوم دہلی کی سڑکوں پر

گشت کررہاہے۔

الجزیرہ نے دہلی میں ہندوں کے ہاتھوں مساجد کی بے حرمتی کا ذکر کیا جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے  لکھا دہلی پرتشدد مظاہروں کی زد میں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ  بھارت میں نفرت انگیز تقاریر سے تشدد کو ہوا دی جاتی ہے۔

'دہلی صرف شروعات ہے ، یہ شعلے پورے بھارت میں پھیلیں گے'

بھارتی سپریم کورٹ  کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کے خطرناک نتائج سے خبردار کردیا۔

مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ دہلی صرف شروعات ہے ، یہ شعلے پورے بھارت میں پھیلیں گے،مودی کی پالیسیوں سے بھارت تاریکی میں ڈوب جائے گا، بھارتی مسلمانوں کے لیے برے دن آنے والے ہیں، ہمارے آئین میں بھارت سیکیولر ملک ہے لیکن  حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div