Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا وائرس :پنجاب حکومت کے ہنگامی اقدامات،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اپ ڈیٹ 27 فروری 2020 12:23pm
فائل فوٹو

لاہور:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ  سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 حکومت پنجاب نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مریضوں کے منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں کے لیےخصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ،سکریننگ کی سہولت، بڑے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کا قیام اور متعلقہ ایس او پیز طے کرنا شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بھی جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کسی مشتبہ مریض کے بارے میں فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں جبکہ کورونا وائرس سے متعلق علامات اور بچاؤ بارے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اقدامات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div