Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ

ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، شرجیل میمن
شائع 26 اپريل 2024 07:24pm

سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے سیکرٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرائے جائیں گے، اس کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا فیصلہ

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی اور کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔

شرجیل میمن نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کے نشتر چلادیے

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کی تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا۔

حکومت سندھ کا نارکوٹکس کنٹرول یونٹ کوفعال کرنےکافیصلہ

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے، منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن مضبوط کی جائے گی۔

اجلاس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان

اجلاس میں محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

karachi

Sindh government

Sharjeel Memon

news papers

Tax evaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div