Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شرجیل میمن نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کے نشتر چلادیے

الیکشن میں مقابلہ لاڈلا ون اور ٹو کے درمیان ہے،
شائع 15 جنوری 2024 10:28pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کے نشتر چلا دیے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں جبکہ نواز شریف بدلے کی آگ میں سیاست کر رہے ہیں۔

انتخابات کی تاریخ نزدیک آتے ہی سیاسی ماحول گرم ہو گیا، پیپلز پارٹی نے مختلف جماعتوں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی قیادت پر ’‘ تیر’’ چلادیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں مقابلہ لاڈلا ون اور ٹو کے درمیان ہے، لاڈلہ ون اور لاڈلہ ٹو کا چور دروازے سے اقتدارآنے کے لیے ہمیشہ مقابلہ رہا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایسے کاموں کا کریڈٹ نہ لے، جو انہوں نے کیے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی بدلے کی آگ میں جیل میں ہیں جبکہ نواز شریف بدلے کی آگ میں سیاست کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بدلے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرانی طرز کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن حکمنامے سے پیپلز پارٹی کو نقصان

لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں، شرجیل میمن

pti

PMLN

Nawaz Sharif

karachi

imran khan

PPP

Sharjeel Memon

Pakistan Tehreek Insaf

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div