Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'جلد قومی خزانے سے چہرے کی سرجری پر 41 کروڑ خرچ کا کیس کھل رہا ہے'

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 09:59am
پاکستان اداکارہ و میزبان وینا ملک/ فائل فوٹو

لاہور: وینا ملک آج کل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کی وجہ سے خبروں میں ہیں، وینا ملک نے کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو نانی اماں بھی قرار دیا تھا۔

 اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا 'اطلاع ہے کہ نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاؤنڈز تھے جو حکومت پاکستان کی طرف سے دیے گئے تھے۔'

وینا ملک کی جانب سے جاری تنقید کے سلسلے پر لیگی کارکنوں کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔