Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان آئے او آئی سی وفد کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

شائع 04 مارچ 2020 06:58pm

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے  او آئی سی  کے 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیاجہاں وفد کو بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق او آئی سی وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈر یوسف الد بئے کر رہے تھے ۔

وفد نے ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر  کا دورہ کر کے  لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔وفد کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں بالخصوص جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 وفد کی ایل او سی پر بھاری اشتعال انگیزی بالخصوص شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی ہوئی۔

وفد نے ایل او سی کی تازہ صورت حال اور ایل او سی کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div