Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد میں پولن الرجی نے بھی سراٹھا لیا

شائع 18 مارچ 2020 02:22pm

ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ ایسےمیں اسلام آباد میں پولن الرجی نے بھی سراٹھا لیا۔33 ہزارکیوبک فی میٹر سے زائد تک پہنچ گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نزلہ، کھانسی اور چھینکیں سمیت کورنا وائرس اور الرجی کی علامات ایسی جیسی  ہی ہیں تاہم ہر فلو کورونا وائرس نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پولن نے سراٹھا لیا۔پولن 17ہزور کیوبک فی میٹر سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ بدلتے موسمی کے تیور بھی شہریوں کو متاثر کرنے لگے۔ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ گھبرائیں نہیں، پولن اور موسمی بیماری کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں۔

قومی ادارہ صحت بھی فلو اور بخار ہونے پر ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کر رہا ہے۔

این آئی ایچ فوکل پرسن کہتے ہیں کورونا وائرس کی جانچ کےلئے مخصوص کٹ سے کی جاتی جسے بعد میں تلف کردیا جاتا ہے ، ہرفلو کورونا نہیں ہے۔

ڈاکٹرز اور ماہرین خوف کی فضا کو ذائل کرنے کےلئے موثر اگاہی مہم کا مشورہ دے رہے ہیں۔

موسم بدل رہا ، پولن الرجی بھی جوبن پر ہے ، فلو سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ مختلف اسپتالوں میں چیک اپ کروائیں۔