Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'وزیراعظم کی تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ جاگدے رہنا ساڈے تے نہ رہنا'

شائع 18 مارچ 2020 02:29pm
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ نےکہاہےکہ حکومت کورونا وائرس سےنمٹنےاورغریب عوام کی امدادکےلئے فنڈ قائم کرے۔ پنجاب حکومت کورونا وائرس کے متاثرین کا ڈیٹا پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ شیئر کرے۔

یپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ جاگدے رہنا ساڈے تے نہ رہنا۔

سینٹرل پنجاب کے صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی بارڈرز پر صحیح اسکریننگ نہیں کی گئی۔تفتان کے باڈر پر تاخیر سے حکمت عملی بنائی گئی۔ پنجاب حکومت نے اس ساری صورتحال میں کچھ نہیں کیا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل چوہدری منظور نے کہا کہ 100ارب کا فنڈ قائم کرکے صوبوں میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم کی تقریر سے لگ رہا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر بات ہم پر آگئی ہے تو پھر  کورونا سے صلح کرلیں۔