Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : سینٹائزرکی مہنگے داموں  فروخت،پولیس کا کریک ڈاون

شائع 18 مارچ 2020 03:21pm

کراچی میں پولیس کورونا وائرس کو جواز بناکر دھوکا دہی اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہے، حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف بھی جاری ہے۔

 ڈیفنس پولیس نے سینٹائزر مہنگے داموں  فروخت کرنے والے سپر اسٹور کے سیلزمین کو  گرفتار کرلیا۔ جسکے قبضہ سے سینٹائزر بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،  جبکہ لیاقت آباد میں حکومتی پالیسی کے برخلاف اسکول کھولنے والے نجی اسکول مالک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرجانی ٹاون میں بھی ایک اسکول کھلا ہونے کی اطلاع پر  پولیس پہنچی مگر اسکول میں تدریسی عمل معطل تھا۔

ڈیفنس میں پولیس نے ڈینٹسٹ کو بھی گرفتار کرلیا جو  کلینک کے باہر کرونا وائرس سے بچاوں کی ویکسین  کی دستیابی  کا بیپر آویزاں کرکے شہریوں کو دھوکا دے رہا تھا۔

 ملزم دیدار کے خلاف دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔