Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع

شائع 18 مارچ 2020 05:03pm
فائل فوٹو

سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ ہوٹل، شاپنگ مالز،بچت بازار اور  تفریحی مقامات بند کردیے گئے۔ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔

  سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد عمل درآمد شروع ہوگیا۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک معمول سے کم رہا ۔ ہوٹل ،شاپنگ مالز، بچت بازار،تمام تفریحی مقامات بند رہے۔

تعلیمی اداروں کو مکمل بند رکھنے اور کسی بھی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہ کرنے کی ہدایت ہے تاہم آئی بی سی سی نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔

سندھ بھر سے کراچی آنیوالے طلباء  بغیر احتیاطی تدابیر اور ایس او پی کے آئی بی سی سی کا رخ کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک رہی۔26مقدمات درج کرکے 38افراد گرفتار کرلیے۔

ماسک اور سینی ٹائز مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو بھی دھرلیا۔

اندرون سندھ  بھی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نظر آیا۔

جمعرات سے سندھ حکومت کے تمام سرکاری دفاتر بھی  مکمل طور پر بند رہیں گے۔