Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوروناوائرس:حکومت بلوچستان نےنمازجمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 10:54am
فائل فوٹو

کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کی رو ک تھام  کی احتیاطی تدابیر کے تناظر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ایڈوائزری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن وبائی  امراض کی روک تھام کے ایکٹ مجریہ 1958 کے تحت جاری کیا گیا جو پہلے ہی سے نافذ العمل ہے ۔

نوٹیفکیشن مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی آراءاور ماہرین طب کے مشورے  کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامع مساجد نماز جمعہ کیلئے کھلی رہیں گی،مساجد میں نماز جمعہ کے تمام مناسک کی ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔

نماز جمعہ کی جماعت میں مسجد کے پیش امام کے علاوہ 3 سے 5 افراد جن میں موزن کیئرٹیکر اور خادم شامل ہیں شریک ہوں گے،عوام الناس اپنے گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے کے ذمہ دار ہوں گے،نوٹیفکیشن 4 اپریل 2020 تک نا فذالعمل رہے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div