Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
29 Shawwal 1445  

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 08:01am

سندھ حکومت نے یوم مزدور کی مناسبت سے یکم مئی بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سندھ حکومت نے یکم مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی یوم مزدور، یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، یہ دن مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔

لاہور: مزدوروں کےعالمی دن پر محنت کش کام کرتے ہوئے جاں بحق

karachi

Sindh government

Labour Day

holiday

Public Holiday

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div