Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہور: مزدوروں کےعالمی دن پر محنت کش کام کرتے ہوئے جاں بحق

واقعہ سمن آباد کی حدود چاہ جموں بازار میں پیش آیا
شائع 01 مئ 2023 03:41pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہورمیں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کش مزدوری کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سمن آباد کی حدود چاہ جموں بازار میں پیش آیا جہاں ناکارہ عمارت کو گرانے کا کام کیا جارہا تھا کہ ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو زرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کی شناخت 40 سالہ ارشد بشیرکے نام سے ہوئی ہے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔

lahore

Labour Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div