Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اموات پراظہارافسوس

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 10:56am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  بیرون ملک مقیم اور کام کرنے والے بےشمارپاکستانیوں کی کورونا وائرس کےباعث ہلاکتوں پرافسوس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کئی پاکستانی کورونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پرلڑتے ہوئے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونےوالے پاکستانیوں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔

عمران خان  نے مزید کہا کہ  کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں،  وطن سے دورپاکستانی ہمارااثاثہ ہیں، ہمیں ان پرفخرہے،ہم کبھی بھی آپ تما لوگوں کو بھلانہیں سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فخر اورعظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زرمبادلہ اور خیراتی کاموں کےذریعے پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردارادا کررہےہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div